قرآن مرکز کی جانب سے (25,000) سے زائد طلباء کی شرکت کے ساتھ سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز نے آج بدھ کی صبح (25,000) سے زائد طلباء کی شرکت کے ساتھ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کے لئے سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ "اس پراجیکٹ کا آغاز کورونا وبا کے باعث تقریباً دو سال کے تعطل کے بعد کیا گیا ہے کیونکہ اس عرصے میں قرآن مرکز کے زیادہ تر پروجیکٹس آن لائن منعقد کئے گئے تھے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ سمر قرآن کورسزروضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کے صحن اطہر اور العمید اسکولز کے علاوہ کربلا اور دیگر گوترنریٹس جیسے بغداد، بابل، دیوانیہ، مثنیہ اور ضلع ہندیہ، کی متعدد مساجد اور حسینیات میں، ایک خصوصی قرآنی کیڈر کی نگرانی میں منعقد کئے جا رہے ہیں، جنھیں پروجیکٹ کے آغاز سے پہلے ترقیاتی وتربیتی کورسز کرائے گئے ہیں۔"

النصراوی نے کہا کہ "بچوں کے لیے ان کی گرمیوں کی چھٹیوں کو ثمرآور بنانے کے لیے سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا انعقاد ہماری سالانہ سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ یہ پروجیکٹ طلباء کو پیش کیے جانے والے علمی اور تفریحی پروگراموں کے علاوہ (حفظ قرآن، فقہ، عقائد، اخلاقیات، اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت) کے اسباق فراہم پر مشتمل ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: