الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے گردوں کی بیماری میں مبتلا مریض کے برین ٹیومر کو ہٹانے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے گردوں کی بیماری میں مبتلا ایک مریض کے برین ٹیومر کو ہٹانے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

ہسپتال میں نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر حسام الانباری نے کہا کہ "ہماری ٹیم نے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی جدید ترین طبی آلات اور ٹیکنالوجیز کے ذریعے حساس اور پیجیدہ آپریشنز میں طبی کامیابیاں حاصل کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔جن میں ریڑھ کی ہڈی اور دماغ کے مختلف مسائل کو حل کرنے کے لئے جدید ترین اور پیچیدہ سرجریز بھی شامل ہیں۔"

انباری نے کہا، " حالیہ کئے جانے والے آپریشنز میں سے ایک 45 سالہ مریض کے دماغ کے پچھلے چیمبر میں موجود ٹیومر کو ہٹانےکی حساس سرجری بھی شامل ہے۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس حساس آپریشن کے دوران اور بعد میں بغیر کسی پیچیدگی کے ٹیومر کو مکمل طور پر ہٹانے میں کامیاب رہے باوجود اس کے اس مریض کی حالت پیچیدہ تھی کیونکہ وہ گردوں کے مسائل اور معذوری کا شکار تھا، لیکن میڈیکل ٹیم کی مہارت اور ہسپتال میں دستیاب تکنیکس نے ہمیں کامیابی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور آپریشن کے بعد مریض کی صحت مستحکم ہے اور وہ روبہ صحت ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: