الکفیل انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کی جانب سے حادثات سے نمٹنے اور آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کے بارے میں ایک تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کی جانب سے اپنے عملے کے لیے آگ کے حادثات سے نمٹنے اور آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کے بارے میں ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا۔

یہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک الارم اور فائر فائٹنگ یونٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد آگ سے بچنے اور کسی ممکنہ حادثے کی صورت میں ان سے نمٹنے کے لیے تربیتی عملے کو تربیت و مہارت فراہم کرنا تھا۔

اس کورس میں آگ کی اقسام اور اس کے لگنے کی وجوہات اور اسے بجھانے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی، نیز اس کے لگنے کے امکانات کو کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کرکے کیسے حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل سنٹر فار چلڈرن آف ڈس ایبلٹیز اپنے تجربہ کار تدریسی عملے کی وجہ سے عراق بالخصوص کربلا میں غیر معمولی خدمات مفت فراہم کرتا ہے جس کا مقصد معذور افراد کو بااختیار بنانا اور انہیں تعلیم دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: