فرات الاوسط ٹیکنیکل یونیورسٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے سیاحتی میلے میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی باوقار اور ممتاز

فرات الاوسط ٹیکنیکل یونیورسٹی کی جانب سے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ/کربلا میں منعقد ہونے والے سیاحتی میلے کی سرگرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے(سیاحت ایک قومی شناخت اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ایک راستہ ہے) کے سلوگن کے تحت باوقار اور ممتاز شرکت کی۔

یہ شرکت دو سرگرمیوں پر مشتمل تھی، پہلی سرگرمی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے منسلک چلڈرن اینڈ یوتھ ڈویژن کے الجودہ تھیٹریکل گروپ کے ذریعے تھی، جس نے (سینان دی سپر ہیرو) کے عنوان سے ایک شاندار تھیٹر پرفارمنس پیش کی اور یہ تھیٹر پرفارمنس پہلے ہی الحسینی انٹرنیشنل فیسٹیول فار چلڈرن تھیٹر میں بہترین تھیٹرپرفارمنس کا ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔ یہ تمثیل دیکھنے والوں کو ایک پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، کہ خدا کی طرف لوٹنا ہی تمام معاشرتی حالات اور رکاوٹوں پر قابو پانے کا بہترین حل ہے اور ناظرین کی طرف سے اس تھیٹریکل پرفارمنس کو بے حد سراہا گیا۔

جہاں تک دوسری سرگرمی کا تعلق ہے، یہ الوافی فاؤنڈیشن کے ذریعے تھی، جس کے دوران مقدس فتویٰ دفاع وطن سے متعلق انسائیکلوپیڈیا پر ایک تعارفی لیکچر دیا گیا، یہ انسائیکلوپیڈیا (62) جلدوں پر مشتمل ہے، جس میں داعش کے غاصبانہ قبضے، اعلی دینی قیادت کے مقدس فتوے اور ان دہشت گردوں سے سرزمین وطن کو آزاد کرانے کے دوران عراق اور عراقیوں پر گزرنے والے مشکل ترین اوقات و مراحل ایک کو دستاویزی شکل دی گئی۔ یہ لیکچر پروفیسر محمد الطالب اور پروفیسر کرار صاحب نے دیا تھا۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈین اور اس کے شعبہ جات کے سربراہان نے اس شرکت کو سراہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور سینئر آفیشلز کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: