نور الکفیل فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس کمپنی کی بصرہ انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول میں بھرپور شرکت

نور الکفیل فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس کمپنی (روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ کمپنیوں میں سے ایک ہے) بصرہ انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی متنوع فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس نمائش کے لئے پیش کر رہی ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول میں شرکت کمپنی کے مصنوعات کو متعارف کرانے کا ایک اچھا موقع ہے۔ کیونکہ نمائشیں اس مقصد کے لئے ایک اہم ذریعہ ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ صارفین اور بڑی کمپنیوں کو ہماری مصنوعات متعارف کرانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بھی ہیں۔ ہم نے خوراک اور مویشیوں کی مصنوعات کی تیاری میں جو پیشرفت حاصل کی ہے وہ ہماری مصنوعات کو عراق کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی کوالٹی اور صحت کے معیار کے لحاظ سے ممتاز کرتی ہے۔ فیسٹیول میں ہماری شرکت مقامی ، عرب اور بین الاقوامی کمپنیوں سے روابط قائم کرنے کا ایک ایسا موقع فراہم کرتی ہے جو دوطرفہ تعاون اور اس کی توسیع کا باعث بن سکتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "اس فیسٹیول میں ہماری کمپنی کی جانب سے سرخ اور سفید گوشت کی مصنوعات کے علاوہ کھانے کی مختلف مصنوعات پیش کی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے نمائش میں ڈٹرجنٹس اور جراثیم کُشوں مصنوعات کو بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ فیسٹول کے دوران صارفین نے کمپنی کی تمام مصنوعات کو بہت پسند کیا اور بعض صارفین نے اپنی پسند اور ضرورت سے آگاہ کرتے ہوئے کمپنی کی انتظامیہ کو اپنے خیالات اورمشورے بھی پیش کئے۔"


قابل ذکر ہے کہروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام عباس کےنے ان شعبوں میں عراقی صنعت کو سپورٹ کرنے اور مقامی منڈیوں کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو درآمدی مصنوعات پر انحصار کرتے تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: