’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پروجیکٹ کے چھٹے ایڈیشن میں رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کے لئے طلباء کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ 6 جون تک جاری رہے گا۔

رواں سال کے لیے اس پروجیکٹ میں شرکت کرنے کے لیے ہدایات حسب ذیل ہیں:

- رسمی درخواست صرف نیچے دیئے گئے فارم (https://forms.gle/HGSYgdus7DsQS1bd7) کو پُر کرکے یا بار کوڈ اسکین کرکے ممکن ہے۔

- اس پروجیکٹ کی نگران کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس سال کا ٹیسٹ مندرجہ ذیل ہوگا:
شرکاء اپنی پسند کی قرآنی آیات کی تلاوت (عراقی یا مصری انداز میں) کی ویڈیو فائل بھجیں جس کا دورانیہ ڈیڑھ سے دو منٹ کے درمیان ہونا چاہیئے۔

- یہ ویڈیو فائل درخواست گزار اپنے ای فارم کے ساتھ بھیجیں، جس کے شروع میں اپنا پورا نام اورگورنریٹ کا نام درج کرنا ضروری ہے۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل فون نمبر پر کال کریں: 009647692343344

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب ’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ کے تحت موسم گرما کی تعطیلات کے دوران پرائمری اور مڈل سکول کے بچوں کو تلاوت قرآن پاک سکھانے اور دینی و قرآنی تعلیمات سے آگاہی فراہم کرنے کےلئے قرآن کورس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت قرآن فہمی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنے کے لیے پچھلے پانچ سالوں سے مسلسل قرآن پروگرام اور کورسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: