الکفیل قرآن سپشلائزیشن پروجیکٹ کے طلباء سے آخری تحریری ٹیسٹ لیا جا چکا ہے

الکفیل قرآن سپشلائزیشن پروجیکٹ کے طلباء سے الوقف والابتداء کے موضوع پر آخری تحریری ٹیسٹ لیا جا چکا ہے۔ الکفیل قرآن سپشلائزیشن پروجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک قرآن مرکز کے اہم منصوبوں میں سے ہے کہ جو روضہ مبارک میں منعقد کیا جاتا ہے۔

یہ ٹیسٹ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے امام حسن علیہ السلام ہال میں منعقد ہوا جس میں پراجیکٹ کے متعدد طلباء نے شرکت کی۔ یہ ٹیسٹ اس مضمون میں شرکاء کی مہارت اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے لیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکزروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم ترین مراکز میں سے ہے اور اس کا مقصد قرآنی علوم اور اسلامی تعلیمات کو پھیلانا اور ایک مؤثر قرآنی و اسلامی معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: