برطانوی دار الحکومت لندن کی جعفری اکیڈمی کے طلباء اور ان کے اہل خانہ پر مشتمل وفد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی میزبانی میں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے برطانوی دار الحکومت لندن کی جعفری اکیڈمی کے طلباء اور ان کے اہل خانہ پر مشتمل وفد کی میزبانی کی۔ یہ وفد مقامات مقدسہ کی زیارات کے لئے برطانیہ سے عراق آیا ہوا ہے۔
وفد نے روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام میں مراسم زیارت ادا کرنے کے بعد روضہ مقدس کے متعدد منصوبوں اور خدماتی سائٹس کا دورہ بھی کیا۔

اکیڈمی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبر جناب فرات آل یاسین نے کہا،"اکیڈمی ایک سائنسی تعلیمی ادارہ ہے جس کی بنیاد ایسے نصاب پر مبنی ہے جو اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات، اسلامی تعلیم، عربی زبان اور قرآن کریم کے علوم پر مشتمل ہے اور اس کی تعلیمی خدمات سے طلباء کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے اس ثقافتی دورے میں اکیڈمی کے (48) طلباء اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مقامات مقدسہ عراق کی زیارات کا شرف حاصل کر رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد ان کے مقدس روضوں کی زیارت کے ذریعے طلباء کے ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ روحانی تعلق کو برقرار رکھا جا سکے اور طلباء اور اعلیٰ مذہبی قیادت کے درمیان تعلق کو مضبوط کیا جا سکے۔"

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے آنے والے وفد کے لیے ایک دلچسپ پروگرام تیار کیا گیا تھا ۔ وفد نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام پر حاضری دی اور مراسم زیارت کی ادائیگی بعد روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کےمختلف سیکشنز اور حصوں کا دورہ کیا۔ جس میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل العباس علیہ السلام کے روضوں کی زیارت بھی شامل ہے۔ وفد نے نے الکفیل میوزیم کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود قیمتی اشیاء، نوادرات اور تاریخی مخطوطات کو دیکھا۔
وفد نے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ کیا جن میں العمید ایجوکیشنل کمپلیکس، شعبہ ضریح سازی و ابواب، روضہ مبارک کی مرکزی لائبریری اور دار المخطوطات اور الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن شامل ہیں۔۔
وفد نے ان منصوبوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اورکہا کہ ان منصوبوں کا دورہ ہمارے لئے ایک مربوط روحانی، تعلیمی، ثقافتی، سماجی، اور جامع تجربہ تھا۔ وفد نے یہ موقع فراہم کرنے اور قیمیتی وقت دینے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: