سینٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے ڈائیلاگ سیمینارز کے انعقاد کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے ڈائیلاگ سیمینارز کا انعقاد شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا ڈائیلاگ سیمینار النخبة الأكاديميّة العراقيّة جو کہ افریقی خصوصی مطالعات کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے، کے تعاون سے( افریقی براعظم کے لیے مکالمہ اور مستقبل کے تصورات) کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد الشمری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ "یہ ڈائیلاگ سیمینار روضہ مبارک امام المرتضیٰ علیہ السلام کے شیخ الانصاری کے ہال میں منعقد ہوا جس میں متعدد یونیورسٹیوں کے اساتذہ، ماہرین تعلیم اور افریقی امور کے ماہرین اور براعظم افریقہ کے مذہبی علوم کے طلباء کے ایک گروپ نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا، " سیمینار میں متعدد سفارشات پیش کی گئیں، جن میں سب سے اہم یہ تھیں:

- ریسرچ مارکیٹنگ کا فروغ۔

- عراقی یونیورسٹیوں کی جانب سے محققین کو ضروری تعاون فراہم کرنا، ان پر زور دینا کہ وہ افریقی امور میں مہارت رکھنے والے تمام شعبوں میں سائنسی تحقیق لکھیں۔

- عمومی طور پر (افریقی مطالعہ) کو فروغ دینا۔

- افریقی امور میں مہارت رکھنے والے عراقی محققین کے لیے خطوط اور مقالے چھاپنا اور عالمی سطح پر ان کی مارکیٹنگ کرنا، تاکہ یہ مرکز افریقی امور میں مہارت رکھنے والے بین الاقوامی تحقیقی مراکز میں اپنا مناسب مقام حاصل کر سکے۔

- کامیابیوں کا جائزہ لینے اور نئے وژن اور تجاویز فراہم کرنے کے لیے وقت پر سیمینار منعقد کرنا ۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: