قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے بغداد میں نئے قرآن کورس کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین بغداد شاخ کی جانب سے مقدس شہر کاظمین میں کلام الہی کودرست پڑھنے اور تجوید کے اصولوں پر ایک نئے کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔

قرآن مرکز برائے خواتین بغداد شاخ کی ڈائریکٹر محترمہ انور عبدالرزاق نے کہا کہ "ہم نے خدا کے فضل سے کاظمین شہر میں ایک قرآنی سیشن کا آغاز کیا ہے، جس میں 17 طالبات نے شرکت کر رہی ہیں۔"

انھوں نے مزید کہا کہ "مرکز کی جانب سے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں بھی قرآنی سرگرمیاں اور کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔"

واضح رہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین کا بنیادی ہدف خواتین میں اسلامی علوم و تعلیمات کی نشرواشاعت ہے اور جن میں سرفہرست قرآنی علوم ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: