سدرن ٹیکنیکل یونیورسٹی سے منسلک ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ و طلباء پر مشتمل وفد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی میزبانی میں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ضمن میں ناصریہ کی سدرن ٹیکنیکل یونیورسٹی سے منسلک ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ و طلباء پر مشتمل وفد کی میزبانی کی۔

طلباء کے وفد کا یہ دورہ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد روضہ مبارک اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ سازی کرتے ہوئے نوجوانوں میں دینی، علمی، سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا ہے کیونکہ یہ نوجوان عراق کا سرمایہ اور اس کےمستقبل کے معمار ہیں۔

پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن پروفیسر مصطفی الکاظمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "مختلف عراقی یونیورسٹیوں سے تعلیمی وفود کا استقبال کرنا ڈیپارٹمنٹ کی اہم سرگرمیوں میں سے ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے اس وفد کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا تھا، جو دو دن تک جاری رہا۔ پروگرام کا آغاز تعلیمی وفد کے استقبال سے کیا گیا۔ اس کے بعد طلباء کو پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں اور پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ڈیپارٹمنٹ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی مدد اور براہ راست نگرانی میں منعقد کی جاتی ہیں۔
اس کے بعد طلباء نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام پر حاضری دی اور مراسم زیارت کی ادائیگی بعد روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کےمختلف سیکشنز اور حصوں کا دورہ کیا۔ طلباء نے الکفیل میوزیم کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود قیمتی اشیاء، نوادرات اور تاریخی مخطوطات کو دیکھا۔
روضہ مبارک کی جانب سے طلباء کے لئے ایک معلوماتی لیکچر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اوریہ لیکچر شیخ محمد العبودی نے روضہ مبارک کے القاسم ہال (علیہ السلام) میں دیا۔

انہوں نے جاری رکھا، "وفد نے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ کیا جن میں العمید ایجوکیشنل کمپلیکس، العمید یونیورسٹی اور شعبہ ضریح سازی و ابواب، شامل ہیں۔۔"
وفد کے ایک رکن پروفیسر هيثم محسن عليوي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبے شاندار اور ملکی معیشت اور معاشرے کو سپورٹ کرنے والے ہیں جو نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خوشحالی و ترقی کے ضامن ہیں اور ھمارے لئے باعث فخر ہیں۔"

وفد نے ان منصوبوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور یہ موقع فراہم کرنے اور قیمیتی وقت دینے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی یہ خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کے دورے آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھے جائیں گے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: