روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ’’عرش التلاوة‘‘ ان منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے وابستہ قرآنک پروجیکٹس سینٹرکی جانب سے(عرش التلاوة ) منصوبے کے ضمن میں قرآن محافل کا انعقاد جاری ہے۔ یہ بابرکت قرآن محافل ہر جمعہ کی شام کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد کی جاتی ہیں۔
اس شب جمعہ منعقد ہونے والی یہ بابرکت محفل تلاوت قرآن پاک اور ایک دینی لیکچر پر مشتمل تھی۔ اس محفل قرآن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری ليث العبيدي، ذي قار گورنریٹ کے قاری أحمد جمال اور أمير القرّاء پروجیکٹ کے قاری عبد الله الموسوي نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی۔
اس پر نور محفل میں زائرین اور مومنین کی بڑی تعداد میں شرکت کا شرف حاصل کیا۔
واضح رہے کہ (عرش التلاوة ) منصوبے کے ضمن ہر شب جمعہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں محفل قرآن منعقد کی جاتی ہے جیسے کربلا
سیٹلائٹ نیٹ ورک کے ذریعے براہ راست نشریات کیا جاتا ہے۔