الیکٹرانک ریفرنس فار انفارمیٹکس کی ویب سائٹ میں شامل سائنسی اور انسانی نوعیت کے تحقیقی و سائنسی نتائج، مقالات اور اقتباسات کی تعداد (145) ہزارتک پہنچ گئی ہے

الیکٹرانک ریفرنس فار انفارمیٹکس کی ویب سائٹ میں شامل مختلف سائنسی اور انسانی نوعیت کے تحقیقی و سائنسی نتائج، مقالات اور اقتباسات کی تعداد (145) ہزارتک پہنچ گئی ہے اورویب سائٹ سے فائدہ اٹھانے والے صرف عراق تک محدود نہیں ہیں بلکہ امریکہ ، روس، سعودی عرب ، الجیریا اور مصر کے محققین ، ماہرین اور طلباء بھی اس سروس سے استفادہ کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کئ شعبہ فکرو ثقافتی کے الیکٹرانک ریفرنس سینٹر کے ڈائریکٹرمحمد عبد الصاحب النصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "ویب سائٹ کے قیام کے بعد سے، مرکز کے عملے نے تازہ ترین علمی و سائنسی پیشرفت سے باخبر رہنے اور ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مسلسل کام کیا ہے اور ہمارے پاس مستقبل کے لئے کئی ترقیاتی منصوبے ہیں جنہیں ہم یکے بعد دیگرے نافذ کرنے کے لیے کام کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ سائٹ جدید تکنیکی خصوصیات کی حامل ہے، کیونکہ یہ سائنسی، مذہبی اور سماجی شعبوں میں درست معلومات حاصل کرنے کے لیے ایڈوانسڈ ریسرچ اور دستاویزی مصادر پر مشتمل ہے۔ اسلامی عقائد اور فقہ علوم کے ساتھ ساتھ سائنسی اور انسانی علوم جیسے طبیعیات، ریاضی، قانون، نظم و نسق اور معاشیات پر بھی مصادر اور ریفرنسز فراہم کرتی ہے۔"

انھوں نے کہا کہ "ویب سائٹ صحت، سائنس،اسلامی ثقافتی اورخبروں کی ونڈوز پربھی مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ (مختلف رنگوں کے قلم) کے نام سے شامل ایک ونڈو تمام متذکرہ اشاریہ شدہ اور درجہ بند الیکٹرانک ٹیب، مصنف اور ماخذ کے نام کے حوالے سے استعمال کرنے اور مفت تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: