فیملی کلچر سنٹرکی جانب سے (ربيع الثقافة المعرفيّ) پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ فیملی کلچر سنٹرکی جانب سے منعقد کردہ (ربيع الثقافة المعرفيّ) پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کا کیا جا چکا ہے، جو کربلا گورنریٹ میں سیکنڈری اسکولز کی طالبات کے لیے ہے۔

مرکز کی ڈائریکٹر محترمہ سارہ الحفار نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یوں تو مرکز تمام عمر کی خواتین کے لئے ثقافتی، تدریسی، تعلیمی اور خاندانی رہنمائی سے متعلق موضوعات پر پروگرامز اور سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے۔ لیکن (ربيع الثقافة المعرفيّ) پروگرام اسکول کی طالبات کے لیے ہے۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کے علم اور شعور کو بڑھانا ہے کیونکہ خواتین کی شخصیت کی تعمیر ہی خاندان اور پھر معاشرے کی تشکیل کا بنیادی ستون ہے۔ اور پرائمری اور سیکنڈری اسکول کی طالبات کی ایک بڑی تعداد اس سے مستفید ہوئی ہے۔
(ربيع الثقافة المعرفيّ) پروگرام کا موجودہ ورژن اس کے پہلے ورژن کا تسلسل ہے۔ ہم آج موسم گرما کی تعطیلات کے لیے سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس مرحلے کے پہلے پرودرام کا آغاز کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "پروگرام کا آغاز اہم مشاورتی اور تعلیمی لیکچر(کامیابی اور فضیلت کے مراحل) سے ہوا جیسے گائیڈ زهراء فاضل کی طرف سے پیش کیا گیا۔
اس کے علاوہ، پروگرام میں ڈاکٹر غزوہ التمیمی کی طرف سے پیش کردہ ایک ہیلتھ لیکچر بھی تھا، جس میں انہوں نے غذائیت اور صحت پر اہم باتیں کیں ۔"
انھوں نے مزید کہا، "اس لیکچر کے علاوہ دوسری اہم سرگرمی تصویر اور تبصرہ کے عنوان سے تھی جیسے سيّدة زهراء محمود نے پیش کیا۔"
انھوں نے اپنی بات کے اختتام پر کہا کہ پروگرام میں شرکاء کے ساتھ ایک ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ شرکاء کی طرف سے اس پروگرام کی انچارج خواتین سے سوالات کیے گئے، تاکہ وہ ان سے جوابات اور مشورے حاصل کر سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام مرکز کی ان اہم سرگرمیوں کے اندر آتے ہیں جن کا مقصد فعال حقوق نسواں معاشرے میں خاندانی ثقافت کو مستحکم کرنا ہے، اور ان کی نگرانی اس شعبے میں ایک خصوصی ٹیم کرتی ہے جس کے پاس تجربہ ہے جو اسے اس کام کو انجام دینے کے لیے اہل بناتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: