ساؤتھ ہیریٹج سینٹر کے وفد کا ذی قار گورنریٹ کے متعدد ثقافتی اور علمی اداروں کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ علمی امورسے منسلک ساؤتھ ہیریٹج سینٹر کے وفد نے ذی قار گورنریٹ میں متعدد ثقافتی اور علمی اداروں کا دورہ کیا۔

ساؤتھ ہیریٹج سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹرشيخ أياد السهلاني کی سربراہی میں وفد نےذی قار میں سینٹرل پبلک لائبریری اور ناصریہ تہذیبی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

وفد نے ان دونوں اداروں کی انتظامیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں سنجیدہ اور نتیجہ خیز تعاون پر اتفاق کیا گیا، جو کہ ورثے میں دلچسپی کو آگے بڑھائے گا اور اسکی بحالی اور احیاء میں معاون ہو گا۔ "
ساؤتھ ہیریٹج سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شيخ أياد السهلاني نے کہا، " ہمیں ان تاریخی یادگاروں اور عمارتوں پر توجہ دینے اور محققین اور قارئین کی حوصلہ افزائی اور ان کی راہنمائی کی کرنے ضرورت ہے تاکہ ان کی عظیم خدمات سے استفادہ کیا جا سکے ۔"
انھوں نے وضاحت کی کہ " اسلامی فکری اور علمی ورثے کو زندہ کرنے کے مختلف شعبوں میں ساؤتھ ہیریٹیج سینٹر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔"

اپنی طرف سے، سینٹرل لائبریری کے ڈائریکٹر جناب ليث العباديّ نے اس دورے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، انھوں نے مرکزی لائبریری کی تاریخ اور اس میں موجود قیمتی کتابوں کے بارے میں مکمل وضاحت فراہم کی اورباہمی تعاون اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ لائبریری اور مرکز کے درمیان مضبوط روابط کے قیام کے لئے مشترکہ سرگرمیوں کےانعقاد جیسے: سیمینار، لیکچرز، نمائشیں، اور دیگر تقریبات اور علمی سرگرمیاں پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔

ناصریہ میوزیم کے ڈائریکٹر جناب سجاد عبد الحسن منجل العقیلی نے اس اقدام اور دورے کے لیے مرکز کی انتظامیہ اور شیخ السحلانی کا شکریہ ادا کیا اورمیوزیم میں موجود قیمتی نوادرات، ان کی دیکھ بھال اور حفاظت سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی اور کہا کہ یہ میوزیم آثار قدیمہ کے ماہرین کے لئے اہم ترین تاریخی مقامات میں سے ہے اور ہمیشہ انھیں اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ اور سال بھر پوری دنیا سے بہت سے وفود یہاں آتے ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ مرکز کا تعلق: (ذی قار گورنریٹ، المثناء گورنریٹ، میسان گورنریٹ، اور القادسیہ گورنریٹ) کے ورثے کو بحال کرنے سے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: