لقمر کلچرل فورم کی جانب سے القادسیہ میں متعدد ثقافتی و فکری سیمینارز اور پروگرامز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت سے وابستہ القمر کلچرل فورم کی جانب سے القادسیہ میں متعدد ثقافتی و فکری سیمینارز اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ القمر کلچرل فورم کی جانب سے قادسیہ میں کئی ثقافتی و فکری سدرگرمیاں منعقد کی گئیں ہیں، جو کہ مندرجہ ذیل ہے۔ :

- عصر حاضر کے متعدد شکوک و شبہات کا جواب دینے کے لیے قادسیہ کے حسینیہ فاطمیہ میں ایک بڑی میٹنگ کا انعقاد۔ کیا گیا تاکہ چند واضح شکوک و شبہات کا مفید حل پیش کر کے ان کی تردید کے لیے دلائل پیش کیے جائیں۔ جس میں 70 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

- قادسیہ کے نوجوان طبقے کے لئے بھی ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں 87 سے نوجوانوں نے شرکت کی جس میں مذہبی اور سماجی سوالات اور فکری شکوک و شبہات کے جوابات پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ ایک باخبر اور موثر نسل کی تربیت کی جا سکے۔

مہدوی ثقافتی پروگرام کے تحت منعقد کئے جانے والے دو فکری مقابلوں کے فاتحین کا اعلان کیا گیا تھا اور انہیں انعامات سے نوازا گیا.
اس پروگرام کو حاضرین، علماء، اہل قادسیہ اور اعلی دینی و سماجی شخصیات نے نے بے حد سراہا اور انہوں نےروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد اور نوجوانوں کی میزبانی ان میں شعور اجاگر کرنے کی سنجیدہ کوشش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: