قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے نو ہزار سے زائد طلباء کی شرکت کے ساتھ بابل گورنریٹ میں سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز بابل برانچ نے نو ہزار سے زائد طلباء کی شرکت کے ساتھ بابل گورنریٹ میں سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ کورسز بابل گورنریٹ کے بیشتر شہروں اور علاقوں میں تجربہ کار اور ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی سمر قرآن کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،جنھیں پروجیکٹ کے آغاز سے پہلے ترقیاتی وتربیتی کورسز کرائے گئے تھے۔
یہ پروجیکٹ طلباء کو پیش کیے جانے والے علمی اور تفریحی پروگراموں کے علاوہ (حفظ قرآن، فقہ، عقائد، اخلاقیات، اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت) کے اسباق فراہم پر مشتمل ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

قابل ذکر ہے کہ کربلا، نجف الاشرف، بغداد، بابل، دیوانیہ اور مثنٰی سمیت عراق کے متعدد گورنریٹس کے موسم گرما کے قرآنی کورسز کے پروجیکٹ میں (25) ہزار سے زیادہ طلباءشرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: