امام رضا(ع) کی ضریح مبارک کے پاس اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے اپنا نام درج کریں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس ڈویژن نے امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کے پر مسرت موقع پر مومنین کی نیابت میں زیارت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لہذا جو مومنین بھی امام رضا علیہ السلام کی ضریح مبارک کے پاس اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت پڑھوانا چاہتے ہیں وہ درج ذیل لنک کے ذریعے نام درج کر دیں:

https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur

جن مومنین کا نام درج ہو گا ان کی نیابت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کی ضریح مبارک کے پاس مراسم زیارت ادا کریں گے کہ جس میں زیارت پڑھنا، نماز زیارت ادا کرنا اور دعا مانگنا شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: