امام رضا(ع) کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہرطرف مسرت کے مظاہر

اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں اور مسرتوں سے بھرے ایام میں سے ایک گیارہ ذی القعدہ کا دن بھی ہے کہ جس میں ہمارے آٹھویں امام حضرت رضا(ع) اس دنیا میں تشریف لائے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ادارہ اور الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک امام رضا(ع) کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پہ پوری دنیا اور خاص طور پہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور مراجع عظام کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔

اس مبارک اور پُر مسرت دن کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہرطرف مسرت کے مظاہر نظر آ رہے ہیں روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے آویزاں ہیں جہاں نظر پڑتی ہے وہاں مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر لگے نظر آتے ہیں رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ امام رضا(ع) کی ولادت باسعادت 148ہجری میں مدینہ میں ہوئی اور آپ کی شہادت 203ہجری میں ہوئی اور خراسان کے طوس نامی علاقے میں آپ کو دفن کیا گیا کہ جسے اب مشہد کہا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: