الکفیل انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر کی G-Word کانفرنس میں اہم شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل یونیورسٹی سے منسلک الکفیل انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر کی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (GTX-I) کی چوتھی کانفرنس اور نمائش میں بھر پور شرکت جاری ہے۔ (GTX-I) کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کانفرنس اور نمائش بغداد انٹرنیشنل فیئر کی ضمنی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔


الکفیل انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر کی جانب سے پروفیسر وسام الخزعلي، جو اس سال کی G-Word کانفرنس کے پہلے مقرر تھے، نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مربوط کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور ہم نے ان دونوں شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا ستعمال کرتے ہوئے تیار کردہ پروگراموں اور الیکٹرانک پلیٹ فارمز کی کامیابی اور ان کے کردار کو ثابت کیا ہے۔
انھوں نے السراج الیکٹرانک تعلیمی پلیٹ فارم کے بارے میں بات کی، جو ایک مربوط تعلیمی پلیٹ فارم ہے جسے وزارت تعلیم عراق نے 2014 میں شروع کیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پلیٹ فارم ایک منفرد تجربہ ہے، اور عراق میں تعلیمی شعبے میں انقلاب کا نقطہ آغاز ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ عراق میں تعلیم کے شعبے میں اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے، اور اس میں مربوط خدمات شامل ہیں جو آپس میں منسلک ہیں اور تمام تعلیمی مواد کو آسان طریقے سے فراہم کرتا ہے۔

انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ السراج پلیٹ فارم والدین کے کردار کو بھی فعال کرنے کی کوشش کرتا ہے، کیونکہ یہ والدین کو اپنے بچوں کے نتائج تک رسائی فراہم کرتا ہے، ان کے اساتذہ کی تشخیصات کو دیکھاتا ہے جو ان کے ساتھ وقتاً فوقتاً بات چیت کرتے ہیں۔ پلیٹ فارم نے صرف یہی نہیں کیا، بلکہ اس نے طلبہ اور والدین سے جڑے لاجسٹک مسائل کا حل تلاش کرنے میں بھی کردار ادا کیا ہے اور طالب علموں کو ان کے تعلیمی اداروں تک پک اینڈ ڈراپ کے لئے ایک پرائیویٹ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک فراہم کیا ہے جو محفوظ اور آرام دہ ہے اور والدین کو کسی بھی وقت میں اپنے بچوں کے مقام کی شناخت کرنے میں رسائی دیتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکز نے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے کانفرنس اور نمائش (GTX-I) کے چوتھے ایڈیشن کی سرگرمیوں میں اپنی متعدد ڈیجیٹل اور تکنیکی مصنوعات کے ساتھ حصہ لیا، اور شرکت کی نوعیت کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں.https://alkafeel.net/news/index?id=15545
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: