روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے آج صبح بروز ہفتہ امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر سمر قرآن کورسز کے طلباء کے لیے جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
یہ جشن قرآن پروجیکٹس کے سربراہ اور مرکز کے ڈائریکٹر مشتاق العلی کی موجودگی میں العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کے ہال میں منعقد ہوا، جس میں قرآن مرکز کے سٹاف اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ سمرقرآن کورسز کے طلباء نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد طلباء نے اہل بیت(ع) اور امام رضا(ع) کا ذکر مبارک کرتے ہوئے خوبصورت ْقصیدے اور نظمیں پڑھیں اور حاضرین جشن سے داد موصول کی۔
پروگرام کے دوران حاضرین میں پھول اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور انھیں اس موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔