روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کو منانے کے لئےجشن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ایک مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن میلاد کی یہ پر مسرت تقریب ہفتے کی شام (11 ذیقعد 1443 ہجری) بمطابق 11 جون 2022 کوصحن اطہر میں منعقد کی گئی تھی۔
جشن میلاد کی اس پرمسرت تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورد آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین، کئی شعبہ جات کے سربراہان اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جشن کا آغاز قاری ليث العبيدي نے تلاوت قرآن پاک کیا جس کے بعد روضہ مبارک کے شعبہ مذہبی امور کے معاون سربراہ شیخ عادل الوکیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس یوم سعید کی مناسبت سے تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی۔

اس کے بعد اس مبارک دن کے حوالے سے حاضرین و زائرین نے اہلیبت علیہم السلام اور امام رضا علیہ السلام سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے قصیدہ خوانی کی اور محمدی نعرے لگائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: