روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآنی منصوبے منابرالنور کے تحت قادسیہ کے شہر دیوانیہ میں محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز کی جانب سے (منابر قرآنيّة) منصوبے کے تحت قادسیہ کے شہر دیوانیہ میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی سطح پرمعروف غیر ملکی و ملکی قاریان قرآن کے ایک گروپ کے علاوہ ممتاز علمی، سماجی اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بابرکت محفل ایمان افروز ماحول میں دیوانیہ کی عظیم الشان مسجد اور حسینیہ النبيّ الأعظم(صلّى الله عليه وآله وسلّم)میں منعقد ہوئی۔
اس محفل قران میں قاریان قرآن نے اپنی خوبصورت اور پر اثر آوازوں میں تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کرتے ہوئے سننے والوں پر روحانی کیفیات طاری کر دیں۔ اس بابرکت محفل میں دیوانیہ اور قادسیہ کے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اجروثواب کی منازل حاصل کیں۔

اس محفل قرآن میں حاضرین نے درج ذیل قاری حضرات کی پر تاثیر آوازوں میں تلاوت قرآن پاک سماعت کی۔

قاری سید حسنین الحلو ان کا تعلق کربلا کے دونوں مقدس روضوں سے ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی قاری کریم منصوری۔

قاری لیث العبیدی کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ہے۔


اس بابرکت محفل کی میزبانی کی سعادت جناب حسنین الجزائری نےحاصل کی اور انہوں نے نہایت پر اثر الفاظ میں قرآن پاک کی فضیلت بیان کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: