مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کو دھونے، صاف کرنے اور نئے قالین بچھانے کے لئے مکرم خدام کی وسیع تر صفائی مہم

حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) میں انتہائی خوبصورت اور بیش قیمت نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔
فرنشننگ کے عمل سے پہلے پرانے قالینوں کو اٹھانے اور پیک کرنے اورانھیں دھونے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی فیکٹری میں بھیجاگیا تاکہ دھلائی کے بعد انھیں دوسری جگہوں پر استعمال کیا جا سکے۔ اس کے بعد مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے مکرم خدام نے مقام مقدسہ کے تمام حصوں جن میں صحن مبارک، گبند، مینار، کوریڈورز، ہالز، ضریح مبارک اور اس سے منسلک ہال کے علاوہ ملحقہ ایریاز کی دھلائی اور صفائی کے لئے ایک وسیع تر مہم کا آغاز کیا۔ دھلائی، صفائی اور مقام مقدس کو خصوصی خوشبوؤں سے معطر کرنے کے بعد مقام مقدسہ میں بیش قیمت نئے قالین بچھا دیئے گئے۔ دیدہ زیب ڈیزائنز اور خوشنما رنگوں کے یہ قالین انتہائی نفیس اور مقام مقدسہ کی عظمت وحرمت کے مطابق اور یہاں کی طرز تعمیرسے ہم آہنگ ہیں۔ یہ نئے قالین مقام مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پر خصوصی طور پر بچھائے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: