امام جعفر الصادق علیہ السلام یونیورسٹی نجف کے طلباء کا سینٹرفار اسٹریٹجک اسٹڈیز کا دورہ

امام جعفر الصادق علیہ السلام یونیورسٹی نجف کے طلباء پر مشتمل ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ اسلامک سینٹرفار اسٹریٹجک اسٹڈیز کا دورہ کیا۔

وفد کا استقبال اسلامک سنٹر کے ڈاکٹر محمد زوین اور ڈاکٹر عمار الصغیر نے کیا جس کے بعد وفد کو اسلامک سنٹر فار سٹریٹیجک سٹڈیز کےاہم ترین ذمہ داریوں اور سرگرمیوں کے بارے میں ایک لیکچر دیا گیا۔ لیکچر کے دوران وفد کو یقین دہانی کروائی گئی کہ مرکز کے دروازے طلباء کے علمی مشن کو مکمل کرنے میں کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے کھلے ہیں۔

اس کے بعد، طلباء نے مرکز کے شعبہ جات کا ایک فیلڈ ٹور کیا، اور انہیں ان کی اہم ترین ثقافتی اور علمیذمہ داریوں، کاموں اور کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔

دورے کے اختتام پر، دورہ کرنے والے وفد نے سنیٹر کے بارے میں جاننے کا موقع اور وقت فراہم کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں اداروں کے درمیان علمی تعاون کو فروغ دے گا،وفد نے مرکز کے عملے کی کوششوں کو بھی بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: