شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر اپنی سرکاری ویب سائٹ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

شعبہ کے سربراہ عقیل عبدالحسین عیسیٰ نے الکفیل نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: "یہ سائٹ فکری اور ثقافتی امور کے شعبہ کی سرگرمیوں اور پروگراموں سے متعلق خبروں پر مشتمل ہے، جس میں ایک ہزار سے زیادہ خبریں ہیں کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل گلوبل نیٹورک کی سائٹ پر شائع کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ "اس سائٹ میں متعدد سہولیات ہیں، جیسےبصری اور تصویری لائبریری، شعبہ فکر ثقافت کی چند شائع شدہ تصانیف جو فی الحال صرف رسالوں اور مطبوعات تک محدود ہیں اور انشاء اللہ مستقبل میں کتابیں اور انسائیکلوپیڈیا بھی شائع کئے جائیں گے کیونکہ ہمارے شعبے کی جانب سے 600 سے زیادہ تصانیف اور رسالے شائع ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سائٹ کا ڈیزائن آسان ہے تاکہ یوزرز آسانی سے اس کے صفحات تلاش کر سکیں، نیزڈیزائن کو مزید بہتر بنانے اور کچھ مزید خدمات شامل کرنے کے لئے کام جا ری ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارے شعبے سے وابستہ مراکز اور ڈویژنوں نے بیرونی کیڈرز پر انحصار کیے بغیر اس ویب سائٹ کو ڈیزائن اور لانچ کیا ہے۔

اس سائٹ اور اس کے پورٹلز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں:https://alfkrya.com/index.php
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: