ام البنین (س) وویمن لائبریری نے موسم گرما کی تعطیلات کے لئے اپنے ثقافتی اور تفریحی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک ام البنین (س) وویمن لائبریری نے موسم گرما کی تعطیلات کے لئے اپنے ثقافتی اور تفریحی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔
یہ پروگرام (12-16) سال کی عمر کی اسکول طالبات کے لیے مختلف علمی و تربیتی کورسز کا ایک پیکج ہے، جوکہ لائبریری کی ثقافتی اور تفریحیسدرگرمیوں کا حصہ ہے۔ مذکورہ پروگرام نعرے کے تحت گرمیوں کی تعطیلات کے لیے تیار کیا گیا ہےجس میں طالبات کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔
لائبریری کی ڈائریکٹر محترمہ ابتسام عطا نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ پروگرام ایک متنوع نصاب پر مشتمل ہے اور لڑکیوں کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین سرمایہ کاری ہے۔ یہ پروگرام ایک ماہ، (ہفتے میں چار دن) تک جاری رہے گا اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی لائبریری اور دار المخطوطات میں منعقد کیا جا رہا ہے۔"

انھوں نے مزید کہا، "پروگرام میں کئی کورسز شامل ہیں، بشمول:

- مطالعہ اور تنقیدی مطالعہ کی حوصلہ افزائی، اور اظہار، گفتگو اور زبان کی مہارتوں کو فروغ دینے کا ایک کورس۔

- تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے مختصر کہانیاں اور مضامین لکھنے کے فن کا ایک کورس۔

ایک کمپیوٹر کورس جس میں شامل ہیں: ونڈوز، ورڈ، اور پاورپوائنٹ۔

فوٹو گرافی کے اصولوں کا ایک کورس۔

فکری ثقافتی فلمیں۔

- ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کی ترقیو فروغ کے لیے مقابلے اور کھیل۔

- تفریحی پروگرام جیسے: کروشیہ سکھانا، مصوری، تفریحی دورے، تحائف کی تقسیم اور پروگرام کے شرکاء کو طعام اورٹرانسپورٹ کی بلا معاوضہ فراہمی بھی پروگرام کا حصہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: