عراق کے سرکاری اعداد شمار اور ریکارڈ کے مطابق اس فتوی کے صدور کے بعد عراق کے تقریبا 35لاکھ مومنین نے رضاکارانہ طور پر اس جنگ میں شرکت کے لیے اندراج کروایا۔
جس فتوی کے بعد عراقی عوام باہر نکل کر میدان جنگ میں آئی اور داعش کو عراقی علاقوں سے باہر نکلنے پہ مجبور کر دیا۔ اس فتوی کے صادر ہونے کے بعد عراقی مومنین نے ہر جگہ داعش کو شکست فاش سے دوچار کیا اور بہادری اور قربانی کی لازوال داستانیں رقم کیں۔
اس تاریخی فتوی کے صدور کے اٹھ سال مکمل ہونے کے حوالے سے عراق میں ہر جگہ شھداء، زخمیوں اور داعش سے بر سرِ پیکار مومنین کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
اس فتوی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
https://alkafeel.net/inspiredfriday/index.php?id=164&ser=2&lang=ar