قرآن مرکز الہندیہ برانچ نے چار ہزار سے زائد طلباء کی شرکت کے ساتھ سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکزالہندیہ برانچ نے (4000) سے زائد طلباء کی شرکت کے ساتھ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کے لئے سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔

الہندیہ کے مختلف شہری اور نواحی علاقوں میں(80) مقامات جن میں مساجد اور حسینیہ شامل ہیں، میں کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور 90 سے زیادہ تجربہ کار پروفیسرز اور اساتذہ اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ،جنھیں پروجیکٹ کے آغاز سے پہلے ترقیاتی وتربیتی کورسز کرائے گئے تھے۔
یہ پروجیکٹ طلباء کو پیش کیے جانے والے علمی اور تفریحی پروگراموں کے علاوہ (حفظ قرآن، فقہ، عقائد، اخلاقیات، اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت) کے اسباق فراہم پر مشتمل ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

قابل ذکر ہے کہ کربلا، نجف الاشرف، بغداد، بابل، دیوانیہ اور مثنٰی سمیت عراق کے متعدد گورنریٹس کے موسم گرما کے قرآنی کورسز کے پروجیکٹ میں (25) ہزار سے زیادہ طلباءشرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: