امام الرّضا (عليه السلام) کی علمی میراث پر منعقد کئے جانے والے سلسلہ وار سمپوزیمز اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ اسلامک سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کی جانب سے امام الرّضا (عليه السلام) کی علمی میراث پر خصوصی سمپوزیمز کے انعقاد کا سلسلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

اس سلسلے کا آخری سمپوزیم میں اسلامک سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کی جانب سے ڈاکٹر امداد توران کی میزبانی منعقد کیا گیا اور انہوں نے (امام رضا علیہ السلام کی وحدت) کےعنوان پر ایک علمی و فکری لیکچر دیا ۔

ڈاکٹر توران نے توحید کے موضوع پر امام رضا علیہ السلام سے منقول روایات کا مختصر تعارف پیش کیا اور ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول متعدد احادیث بھی پیش کیں۔

ڈاکٹر امداد توران نے اپنے لیکچر کا اختتام امام الرضا علیہ السلام کے ان علمی مناظروں کا بھی ذکر کیا جو اللہ تعالی کی وحدانیت کو ثابت کرنے کے لئے دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ کئے۔
سیشن کے اختتام پر، مدرسے کے طلباء اور ماہرین تعلیم کی طرف سے کچھ سوالات پوچھے گئے، اور ڈاکٹر توران کی جانب سے ان سوالات کے واضح اور مدلل جوابات دیئے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: