چھٹے مقدس دفاع وطن فتوی ثقافتی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت کی طرف سے داعش کے خلاف جہاد کفائی اور دفاع کے فتوی کی یاد میں چھٹے سالانہ’’فتوی دفاع وطن‘‘فسٹیول کی تقریبات کا آغاز اس عنوان کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ہوا (المرجعيّةُ الدينيّة حصنُ الأمّة الإسلاميّة). ۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے اس دو روزہ فسٹیول کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک کے امام حسن (ع) ہال میں منعقد ہوئی کہ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی ،عسکری اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید، شھداء کے لیے فاتحہ خوانی اور عراق کے قومی ترانے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ترانے سے ہوا۔

سب سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دامت برکاتہ) نے حاضرین سے خطاب کیا۔

اس کے بعد نامور شاعرشاعر ڈاکٹر حازم رشک التمیمی نے تقریب میں شھداء اور مرجعیت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد اعلیٰ مذہبی قیادت سيّد السيستاني (دام ظلّه الوارف) اور شيخ فتح الله الأصفهانيّ (قُدّس سرّه) کے بارے میں ایک خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔

اس کے بعد سبایکر قتل عام کے حوالے سے دستاویزی انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی ہوئی۔
اس کے بعد اس فیسٹیول کے ضمن میں مقدس دفاع فتویٰ کانفرنس کے افتتاحی مباحثے کا آغاز ہوا۔
دوپہر کے کھانے اور وقفے کے بعد فیسٹیول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی اور سہ پہر تین بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن علیہ السلام ہال میں ایک ریسرچ سیشن کا انعقاد ہوگا۔

شام کے ساڑھے آٹھ بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام صادق علیہ السلام کمپلیکس میں (فتویٰ کا جواب: حوالہ اور ڈیجیٹل میڈیا دو مثالیں ہیں) کے عنوان سے تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

شام 8 بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

رات 9 بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں محفل قرآن کا انعقاد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: