asp.net کے حوالے سے جاری ورکشاپ کا اختتام .....

ورکشاپ
بروز جمعہ 14ربیع الثانی 1435ھ بمطابق 14فروری 2014ء کو عراق میں موجود مقدس مقامات کے اداروں میں کام کرنے والے سافٹ وئیر کے ماہرین کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور انہیں جدید ٹیکنالوجی اور طور طریقوں سے روشناس کروانے کے لیے asp.net کے حوالے سے جاری ورکشاپ ایک احتتامی تقریب کے ساتھ ہی ختم ہو گئی۔
یہ ورکشاپ الکفیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے اس شعار کے تحت منعقد کی گئی تھی:
ہمارا خواب اور ہمارے عقیدے کی وحی یہی ہے کہ ہم ایجادات کریں اور اپنے مقدس روضوں کی خدمت کریں۔
اس ورکشاپ میں ایک امریکن یونیورسٹی میں تدریسی خدمات دینے والے ڈاکٹر شامل محسن ھادی نے روزانہ دو لیکچر دئیے کہ جن میں درج ذیل موضوعات پر گفتگو کی گئی:
(AJAX / SQL / SLIVER LIGHT / WEB FORM / WIN FORM / WPF)
اس ورکشاپ میں عراق کے مقدس مقامات کے اداروں کے علاوہ اعلی تعلیم کی وزارت اور سیاسی قیدیوں کی کونسل میں کام کرنے والے سافٹ ویئر کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔
اس ورکشاپ کے اختتام پر ورکشاپ میں شرکت کرنے والے افراد میں اعزازی سندیں بھی تقسیم کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: