قرآن یونٹ نے (ینابیع الرحمه) سمرقرآن پروگرام کے دوسرے مرحلے کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےخواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن سے وابستہ قرآن یونٹ نے نوعمربچیوں کے لیے (ینابیع الرحمه) سمرقرآن پروگرام کے دوسرے مرحلے کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔
ونٹ کے سربراہ، فاطمہ الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ (ینابیع الرحمه) سمر قرآن پروگرام پندرہ دن تک جاری رہا اور اس پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کی خصوصی ہدایت پرکیا گیا ہے تاکہ گرمیوں کی تعطیلات کا بامقصد استعمال کیا جا سکے۔ یہ پروگرام کئی حصوں پر مشتمل ہے جو قرآن یونٹ کے عملے کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا اوراس پروگرام میں (14 اور 15 سال) کی بچیوں نے شرکت کی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس پروگرام میں تعلیمی، رہنمائی اور مذہبی کورسز جیسے (فقہ، عقائد، قصص القرآن، تلاوت کے قواعد، تفسیر، دستکاری اور خاندانی ثقافت) کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیاں ​​اور ادبی و معلوماتی مقابلے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ : "اس پروگرام کی اختتامی تقریب کا آغاز سورۃ الانسان کی تلاوت سے ہوا ، پھر حدیث الكساء پڑھی گئی۔ اس کے بعد خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر پر ایک تعلیمی لیکچر دیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "آخر میں اس پروگرام میں شرکت کرنے والی طالبات کو شرکت کے سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے اور تقریب کے اختتام پرطالبات نے العفاف شاپنگ کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس پروگرام کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس (علیہ السلام) کے مضیف کی جانب سے طالبات کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: