مناحل الكفيل ہنی فارمز کی خالص اور متنوع مصنوعات مقامی سطح پر شہد کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل پبلک انوسٹمنٹ کمپنی سے وابستہ مناحل الكفيل ہنی فارمز شہد کی پیداوار میں روز بروز اضافہ ہی دیکھنے میں آیا ہے اور اس وقت ان فارمز سے سالانہ ہزاروں لیٹر شہد حاصل کیا جا رہا ہے۔

الکفیل ہنی فارمز کے انچارج حسنين محمد عبد الرضا نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روضہ مبارک کے ادارہ نے مقامی سطح پر شہد کی پیداوار بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلہ میں ہر ممکن وسائل مہیا کیے ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال شہد کی پیداوار میں ہزاروں لیٹر اضافہ ہوا ہے اور بہت سی مقامی اور غیر ملکی اقسام کی شہد کی مکھیوں کے دسیوں یونٹ مقامی سطح پر شہد کی ضرورت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مصنوعات کسی بھی قسم کی اضافی اور مصنوعی اجزاء سے مکمل طور پر پاک ہیں اور طبی و غذائی اعتبار سے اعلی معیار اور صارفین کے لئے مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔"

الکفیل ہنی فارمز سے حاصل کردہ 100 فیصد خالص شہد مندرجہ ذیل جگہوں پر دستیاب ہے:

المركزُ الرئيسيّ.. شارع الحسينيّة - قرب القنطرة البيضاء کربلا.
مركز البيع المباشر التابع لمجموعة مشاتل الكفيل.. شارع الجمهوريّة - قرب مصرف الرافدين کربلا.
المركز رقم١.. حيّ الحسين(عليه السلام) - مجمّع العفاف للتسوّق کربلا.
المركز رقم10.. في محافظة النجف الأشرف.

مزید معلومات کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

( 07715903060 )اور(07725726498)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: