بیرونی توسیعی منصوبے کے تحت نئی جگہیں شامل کرنے کے لئے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے مسلسل اقدامات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اطراف میں زائرین کرام کے لئے نئی اور اضافی جگہ کی فراہمی روضہ مبارک کے بیرونی توسیعی منصوبے کا حصہ ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اس منصوبے پر مسلسل کام جاری رکھے ہوئے ہے اور حرم مطہر کے اطراف میں پہلے سے حاصل کی گئی عمارتوں کو منہدم کرنے ان کا ملبہ ہٹانے اور ان جگہوں کی تعمیر و ترقی کے لئے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔
نئی جگہوں کی فراہمی کے لئے توسیع، تعمیر، ترقی اور بحالی کے یہ تمام کام مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات دینے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ حرم مطہر کے ارد گرد خالی جگہوں کی ترتیب نو اور تعمیر و بحالی کے ذریعہ زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اضافی جگہیں تیار کی جا رہی ہیں۔

ان کاموں کے نگران سيّد حسين الشهرستاني نے کہا، "روضہ مقدس کے شمال مشرقی جانب توسیعی منصوبے کے ضمن میں حاصل کردہ عمارتوں کو منہدم کرنے اور ان کا ملبہ ہٹانے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اور یہ تمام کام مخصوص تکنیکی طریقہ کار کے تحت کئے جاتے ہیں تاکہ مزدوروں اور آس پاس کی عمارتوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: