دینی تبلیغ ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد کیا جانے والا پندرہواں مذہبی تعلیمی کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شعبہ مذہبی امور کے دینی تبلیغ ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد کیا جانے والا پندرہواں مذہبی تعلیمی کورس اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ یہ کورس پندرہ روز تک جاری رہا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد شعبہ جات سے وابستہ سٹاف کے ایک گروپ نے شرکت کی۔
مذکورہ ڈویژن کے سربراہ سید محمد عبداللہ الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ تعلیمی و تربیتی کورس مرتب کیے گئے شیڈول کے مطابق اور روضہ مبارک کے کئی شعبہ جات کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد شرکاء کے کے دینی اورعلمی خزانوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ روضہ مبارک سے وابستگی کے پہلو کی مزید بہتر اور مثبت انداز میں عکاسی کرتے ہوئے زائرین کرام کو بہترین انداز میں خدمات پیش کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا، "ہمیں امید ہے کہ یہ لیکچرز، جن میں ہمیں حاضرین کی طرف سے زبردست رسپانس ملا، انسان کے مذہبی اور عقیدتی پہلو کو مزید بلند کریں گے، اور کچھ ایسے تصورات کو تقویت دیں گے اور روضہ مبارک سے وابستگی کے پہلو کو مزید بہتر اور مثبت انداز میں عکاسی کریں گے ۔"

انھوں نے کہا کہ "اس کورس کے دور علمی، ثقافتی اور خدماتی موضوعات کو عام فہم انداز اور پریزنٹیشنز کے ذریعے پیش کیا گیا اور کورس میں شرکاء کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے لئے بھی خصوصی سیش رکھا گیا تھا اور مذہبی،عقائدی اور اخلاقی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے جوابات دیئے گئے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: