میسان گورنریٹ میں (1375) طلباء کی شرکت کے ساتھ سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکزنجف اشرف برانچ نے اعلی دینی قیادت کے علاقائی دفتر کے تعاون سے میسان گورنریٹ میں (1375) طلباء کی شرکت کے ساتھ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کے لئے سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے اور میسان گورنریٹ کے مختلف شہری اور نواحی علاقوں میں(40) کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور 40 سے زیادہ تجربہ کار پروفیسرز اور اساتذہ اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ،جنھیں پروجیکٹ کے آغاز سے پہلے ترقیاتی وتربیتی کورسز کرائے گئے تھے۔
میسان کے علاقے كميت میں اعلی مذہبی قیادت کے نمائندے شیخ قصي الكميتي نے کہا، "مجھے ان کورسز میں بطور ایک استاد زرکت پر بہت خوشی ہے، کیونکہ ان کورسز کے ذریعے ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں کو قرآن کی تعلیمات، اہل بیت علیہم السلام کے آداب اور ان کا مذہب سکھانے اور ان شکوک و شبہات کو دور کرنے جا رہے ہیں جن سے ہمارے نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔"
انہوں نے تصدیق کی، " گورنریٹ کے دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں بھی کورسز کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا ہے۔"

یہ پروجیکٹ طلباء کو پیش کیے جانے والے علمی اور تفریحی پروگراموں کے علاوہ (حفظ قرآن، فقہ، عقائد، اخلاقیات، اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت) کے اسباق فراہم پر مشتمل ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

قابل ذکر ہے کہ کربلا، نجف الاشرف، بغداد، بابل، دیوانیہ اور مثنٰی سمیت عراق کے متعدد گورنریٹس کے موسم گرما کے قرآنی کورسز کے پروجیکٹ میں (25) ہزار سے زیادہ طلباءشرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: