الکفیل پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری سنٹر: یہاں بچوں کے دل کی پیچیدہ بیماریوں کے علاج اور سرجریز کی صلاحیت موجود ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ہسپتال میں شعبہ امراض قلب سے منسلک الکفیل پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری سنٹر اپنے عالمی طبی ماہرین اور جدید ترین طبی آلات اور ٹیکنالوجیز کے بدولت کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں موجود یونٹ سے کم نہیں ہے۔ یہاں بچوں کے دل کے پیچیدہ آپریشنز میں کامیابی کی اعلی شرح نےعراق سے باہر بچوں کے دل کی بیماریوں کے علاج کا آپشن ختم کر دیا ہے۔
اس سنٹر کا اختصاص ایسے کم عمر اور کم وزن والے بچوں کے لئے دل کی سرجری کرنا ہے جو وینٹریکلز میں سوراخ یا دل کے دیگر پیدائشی نقائص کا شکارہوتے ہیں۔
الکفیل ہسپتال میں پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد عبودی نے کہا: الکفیل پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری سنٹراپنے قیام کے مختصر عرصہ کے باوجود ترقی یافتہ ممالک کے بہترین پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری سنٹرز سے کسی طور کم نہیں ہے۔ یہ سینٹر 2017 میں قائم کیا گیا تھا اوربہتریں انفراسٹرکچر، جدید ترین ٹیکنالوجی و آلات اور ماہر اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل میڈیکل اور نرسنگ سٹاف اس سینٹر کی ممتاز خصوصیات ہیں جو مریضوں کو بیرون ملک سفر کی تکالیف اور بھاری اخراجات سے بچاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری میڈیکل ٹیمز نے گذشتہ سالوں کے دوران مختلف عمر کے بچوں کے (95٪) شرح کامیابی کے ساتھ دل کے سینکڑوں کامیاب آپریشن کئے ہیں، جو کہ نا صرف اس خطے بلکہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک کے جدید ترین ہسپتالوں کے مقابلے میں ہارٹ سرجریز میں کامیابی کی بلند ترین شرح ہے۔ "
انہوں نے کہا: " کارڈیک انٹینسیو کیئر علاج کا دوسرا مرحلہ ہے جو کہ الکفیل ہسپتال میں جدید آلات سے لیس کارڈیک انٹنسیو کیئر یونٹ دستیاب ہے جس میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل میڈیکل اور نرسنگ عملہ ہے جو انتہائی کم وزن والے بچوں اور پیچیدہ پیدائشی عوارض میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال کا تجربہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ الکفیل کارڈیک کیئر یونٹ جدید ترین ٹیکنالوجز اور آلات سے لیس ہے اور یہاں مریض کی چوبیس گھنٹے سخت نگرانی کی جاتی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: