قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے ذی قارگورنریٹ میں طالبات کے لئے تین خصوصی قرآن کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین ذی قار برانچ نے طالبات کے لئے تین خصوصی قرآن کورسز شروع کئے ہیں۔ ان کورسز کے دوران شرکاء کو قرآن پاک درست انداز میں پڑھنے کے لئے تلاوت و تجوید کے اصول سکھائے جائیں گے۔
قرآن مرکز برائے خواتین ذی قار برانچ کی ڈائریکٹر محترمہ مها عباس نے کہا، "ہم نے ذی قار گورنریٹ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 50 طالبات کے لیے تین قرآنی کورسز شروع کئے ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا،" یہ کورسز قرآن پاک درست انداز میں پڑھنے کے لئے تلاوت و تجوید کے اصولوں پر مشتمل ہیں۔ "

انہوں نے کہا کہ " ذی قار گورنریٹ میں خواتین کی جانب سے ان کورسز کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے اورخواتین کی بڑی تعداد ان کورسز میں شرکت کی خواہشمند ہے۔ ۔"

واضح رہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین کا بنیادی ہدف خواتین میں اسلامی علوم و تعلیمات کی نشرواشاعت ہے اور جن میں سرفہرست قرآنی علوم ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: