روضہ مبارک حضرت امیر المومنین (ع) میں دیوان وقف شیعی کی سر پرستی میں تمام مقدس روضوں اور مزارات کے اداری سربراہان کی میٹنگ .....

میٹنگ کا ایک منظر
بروز ہفتہ 15 ربیع الآخر 1435 بمطابق 14 فروری 2014 کو دیوان وقف شیعی کی صدارت میں عراق میں موجود مقدس روضوں اور مزارات کے اداری سربراہان اور روضوں کے مجلس ادارہ کے ارکان کی روضہ مبارک حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب(ع) میں ایک مشاورتی میٹنگ ہوئی اس میٹنگ کی صدارت دیوان وقف شیعی کے صدر جناب سید صالح حیدری نے کی اس کے علاوہ اس میٹنگ میں روضہ مبارک حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ ضیاء الدین زین الدین، روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی ، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جمال دباغ، مسجد کوفہ اور اس کے ملحقہ مزارات کے سیکرٹری جنرل علامہ سید موسیٰ خلخالی، مزارات کے مرکزی سیکرٹری جنرل جناب عباس محمد ساعدی اور تمام عتبات مقدسہ کے اداری انچارج ساعد احمد موسیٰ بھی شریک تھے۔
دیوان وقف شیعی کے صدر جناب سید صالح حیدری نے بتایا ہے کہ آج تمام مقدس روضوں اور مزارات کے اداری سربراہان کی آج کی یہ میٹنگ ایک بھائی سے دوسرے بھائی کی ملاقات اور اپنے اداری تجارب کے حوالے سے تبادلہ خیال اور زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات مہیا کرنے کے لیے رائے مشورے کے لیے بلائی گئی تھی اس میٹنگ میں ہم نے روضوں اور مزارات کی ترقی کے لیے بہت سے امور کو طے کیا ہے اور اس کے لیے لائحہ عمل کو تیار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: