سینٹر فار افریقن سٹڈیز اور قرآن مرکز کے تعاون سے پانچ افریقی ممالک کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے قرآنی مقابلے کا انعقاد ۔ .

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز نے شعبہ معارف اسلامی وانسانی کےذیلی ادارے قرآن مرکز کے تعاون سے پانچ افریقی ممالک (ماریطانیہ – سینیگال – نائجر – مالی – تنزانیہ) میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے پہلے قرآنی مقابلے کے ٹیسٹ کا انعقاد شروع کر دیا ہے۔ .

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ "اس آن لائن قرآن مقابلے کا آغاز رمضان المبارک کے وسط میں کیا گیا تھا، اور اس کا مقصد افریقی ممالک میں بچوں اور نوجوانوں کو کتاب مقدس کی مختصر سورتوں کو حفظ کرنے کی ترغیب دینا تھا۔"

انھوں نے کہا "سورتوں کو حفظ کرنے کے لے دی گئی مخصوص مدت کے اختتام کے بعد، اب ہم نے قرآن مرکزنجف اشرف برانچ کے تعاون سے اس مقابلے کے شرکاء کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد شروع کر دیا ہے۔"
انھوں نے وضاحت کی کہ "مقابلے میں پانچ افریقی ممالک سے (6-15) سال کی عمر کے (150) بچوں نے شرکت کی تھی، جنہیں حصہ لینے والے ممالک کی تعداد کے مطابق پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر روز (30) بچوں کا ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد اس مقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان مقابلے کی شرائط کے مطابق کیا جائے گا، جنھیں شرکت کے سرٹیفکیٹس کے علاوہ نقد تحائف بھی دیئے جائیں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: