تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ نے حوزوی علوم میں نئے آن لائن تعلیمی سال کے آغاز کا اعلان کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ آن لائن تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ برائے حوزوی تعلیم نے تعارفی مرحلے میں 520 ملکی و غیرملکی طلباء کی شرکت کے ساتھ اپنے نئے تعلیمی سال کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔


اس سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ نے شعبان اور شوال کے مقدس مہینوں کے دوران دیگر تعلیمی سطحوں کے مڈ ٹرم اور فائنل سمسٹرزکے امتحانات کا انعقاد مکمل کر لیا تھا اور ان امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی تعداد 921 تھی۔

تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ کے آفیشل اکاؤنٹس سے رابطہ کرنے کے لیے:

فیس بک: https://www.facebook.com/TurathAlanbiaa/

انسٹاگرام: https://instagram.com/turath_alanbiaa

یو ٹیوب: https://www.youtube.com/channel/UCV0xdl7t1xR44mv1G6cQxEg

ٹیلیگرام: http://t.me/turathmanage

تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ برائے حوزوی تعلیم دنیا بھر سے خواتین اور مردوں کے لیے فقہی اور نظریاتی کورسز، قرآن کی تفسیر، تلاوت اور تجوید کے قواعد کے ساتھ ساتھ عربی زبان اور منطق اور خواتین کے لئے فقہ اور حج کے مناسک کے آن لائن کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ یہ طلباء کو پروفیسرز کے ساتھ بات چیت اور گفت و شنید کرنے کے لیے ایک بہترین علمی پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: