روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک قرآن مرکزنجف اشرف برانچ کی جانب سے قرآن پاک کو درست انداز میں پڑھنے کے لئے تلاوت اور تجوید کے احکام پر ایک کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
قرآن مرکز نجف اشرف برانچ میں تلاوت یونٹ کے انچارج جناب احمد الزملی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا " یہ کورس ڈاکٹر کریم الزبیدی کی زیر نگرانی کروایا جا رہا ہے۔ اس کورس میں شرکت کے لئے (60) درخواستیں وصول ہوئی تھیں جن میں سے (40) طلباء کو اس کورس میں رجسٹر کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا، یہ کورس دو ماہ سے زائد تک جاری رہے گا اور قرآن مرکزنجف اشرف برانچ میں ہفتے میں دو لیکچرز کا حضوری انعقاد کیا جائے گا۔ کورس کے اختتام پر شرکاء کے لئےایک ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد کورس کے شرکاء کو سرٹیفکیٹ پیش کیے جائیں گے۔"
یہ کورس گذشتہ منعقد کردہ کورسز کا تسلسل ہے کہ جو نجف اشرف برانچ تلاوت قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنے، صحیح اور درست تلاوت کے قواعد سکھانے، تجوید کے قوانین کے مطابق الفاظ کی ادائیگی کو بہتر بنانے کے لیے منعقد کرتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے زیر اہتمام قرآن کورسز کا انعقاد قرآنی سرگرمیوں کا اہم ترین حصہ ہیں۔ یہ کورسز اپنی افادیت کی وجہ سے بہت مقبول ہیں اور بہت سے قارئین قرآن ان سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ "