مثنی گورنریٹ میں (1349) طلباء کی شرکت کے ساتھ سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز؎

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکزمثنی برانچ نے مثنی گورنریٹ میں (1349) طلباء کی شرکت کے ساتھ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کے لئے سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے اور مثنی گورنریٹ کے مختلف شہری اور نواحی علاقوں میں کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور 28 تجربہ کار پروفیسرز اور اساتذہ اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں،جنھیں پروجیکٹ کے آغاز سے پہلے ترقیاتی وتربیتی کورسز کرائے گئے تھے۔
یہ پروجیکٹ طلباء کو پیش کیے جانے والے علمی اور تفریحی پروگراموں کے علاوہ (حفظ قرآن، فقہ، عقائد، اخلاقیات، اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت) کے اسباق فراہم پر مشتمل ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ یہ منصوبہ عید الاضحی کے مبارک دن تک جاری رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کربلا، نجف الاشرف، بغداد، بابل، دیوانیہ اور مثنٰی سمیت عراق کے متعدد گورنریٹس کے موسم گرما کے قرآنی کورسز کے پروجیکٹ میں (25) ہزار سے زیادہ طلباءشرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: