بصرہ یونیورسٹی کی جانب سے سبايكر قتل عام انسائیکلوپیڈیا پر ایک ڈسکشن سیشن کا اہتمام

بصرہ یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات اور اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سینٹر فار بصرہ اینڈ عربین گلف اسٹڈیز کی جانب سے سبايكر قتل عام کے دستاویزی انسائیکلوپیڈیا پر ایک ڈسکشن سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ سبايكر قتل عام سے متعلق دستاویزی انسائیکلوپیڈیا حال ہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ عراقی سینٹر فار ڈاکومینٹیشن آف ایکسٹریمسٹ کرائمز کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔

یہ ڈسکشن سیشن پروفیسر ڈاکٹر علی جودہ کی نظامت میں منعقد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر قیس ناصر نے شرکت کی اور مذکورہ بالا انسائیکلوپیڈیا کی نوعیت اور اس کے مندرجات پر ایک تعارفی لیکچر دیا اور اس سانحے کو دستاویزی شکل دینے کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

لیکچرر نے ان جرائم کو یاد کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، کیونکہ یہ معلومات کو قائم کرنے اور اس کی یاد کو آسان بنانے کا ایک تعلیمی طریقہ ہے۔

ڈسکشن سیشن کے پینلسٹس کی جانب سے جو سفارشات سامنے آئیں وہ درج ذیل ہیں:

محققین اور یونیورسٹی کے پروفیسرزکو سبايكر کے قتل عام کے مطالعہ پر توجہ دینی چاہیئے۔
یونیورسٹیز کے تحقیقی مراکزمیں ملک میں ہونے والے انتہا پسندی کے تمام جرائم کا مطالعہ کرنے کے لیے خصوصی یونٹس کھولنے اور ساتھ ہی ان کو دستاویز کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ انسائیکلو پیڈیا سبايكر قتل عام کا پہلا دستاویزی پروجیکٹ ہے، جس کی رونمائی چھٹے سالانہ ثقافتی دفاع فتوی فیسٹیول کی سرگرمیوں کے دوران کی گئی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: