واسط گورنریٹ میں(2100) طلباء کی شرکت کے ساتھ سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکزنجف اشرف برانچ نے اعلی دینی قیادت کے علاقائی دفتر کے تعاون سے واسط گورنریٹ میں(2100) طلباء کی شرکت کے ساتھ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کے لئے سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے اورواسط گورنریٹ کے مختلف شہری اور نواحی علاقوں جن میں العزيزيّة، الصويرة، النعمانيّة، تاج الدين، الدبوني اور الأحرارشامل ہیں،میں کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور 80 سے زیادہ تجربہ کار پروفیسرز اور اساتذہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے بچوں کو کورسز کروا رہے ہیں۔

واسط گورنریٹ میں سمر قرآن کورسز کے نگران شیخ حازم العبودي نے کہا کہ واسط گورنریٹ میں یہ کورسز اعلی مذہبی قیادت کے علاقائی نمائندوں کے تعاون سےمنعقد کئے جا رہے ہیں اور واسط گورنریٹ کے مختلف شہری اور نواحی علاقوں جن میں العزيزيّة، الصويرة، النعمانيّة، تاج الدين، الدبوني اور الأحرارشامل ہیں،میں کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور 80 سے زیادہ تجربہ کار پروفیسرز اور اساتذہ اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

اسی تناظر میںواسط گورنریٹ کے علاقے نعمانیہ میں اعلیٰ مذہبی قیادت کے نمائندے سيّد محسن الزاملي نے کہا کہ ان کورسز کا انعقاد قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لئے ایک عظیم اور امید افزا کوشش ہےاور ہم قرآن مرکزنجف اشرف برانچ کے تعاون سے قراانی تعلیمات کے فروغ اور ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی، "ہمارے پاس موسم گرما کے قرآنی کورسز کے اختتام کے بعد طلباء کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے بھی ایک عملی منصوبہ ہےاور ہم نے کورسز کے پروفیسرز اور والدین کے ساتھ ہر جمعہ المبارک کو قرآنی سیشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ "

قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکزنجف اشرف برانچ نے اس سال چار گورنریٹس (نجف، واسط، میسان اور دیوانیہ ) میں قرآن سمر کورسز کا انعقاد کیا ہے اور ان کورسز میں تیرہ ہزار سے زائد طلباء شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: