الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم ایک 33 سالہ نوجوان کے دوہرے اور انتہائی پیچیدہ فریکچر کو فکس کرنے اور اس کی ٹانگ کو کاٹنے سے بچانے میں کامیاب

الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی ایک میڈیکل ٹیم ایک 33 سالہ نوجوان کے دوہرے اور انتہائی پیچیدہ فریکچر کو فکس کرنے اور اس کی ٹانگ کاٹنے سے بچانے میں کامیاب رہی۔ یہ نوجوان گذشتہ چھ سال سے شدید تکلیف اور پنڈلی کی ہڈی کے دائمی اوسٹیائٹس کے ساتھ دوہرے فریکچر میں مبتلا تھا۔ یہ کامیابی ہسپتال میں دستیاب الیزاروف تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی گئی۔

ہسپتال میں آرتھوپیڈک ڈاکٹر محمد سعد الحارس نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے ایک 33 سالہ مریض ملا جو پنڈلی کی ہڈی کے دائمی اوسٹیائٹس کے ساتھ انتہائی پیچیدہ اور دوہرےفریکچر کا شکارتھا، کا علاج کرنے میں کامیاب رہی۔"
انھوں نے کہا "یہ نوجوان گذشتہ چھ سال سے شدید تکیف میں تھا اور ملک سے باہر علاج کے لئے جا چکا تھا لیکن وہاں بھی آپریشن ناکام رہا، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اس نوجوان کو تکلیف سے نجات دلانے کے لیے ٹانگ کاٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔"
انھوں نے مزید کہا، "فریکچر کو ٹھیک کرنے کا عمل الیزاروف تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تھا، جس میں اوسٹیائٹس کو صاف کرنے اور کھرچنے کا عمل بھی ساتھ ہی کیا گیا تھا۔"
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ "مریض نے چھ سال کی تکلیف کے بعد اپنا پہلا قدم اٹھایا، اور مریض نو ماہ کے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو جائے گا۔"

انھوں نے مزید کہا کہ "اس طرح کی کامیابیوں کو حاصل کرنے میں الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال میں دستیاب جدید تکنیکس اور طبی سہولتوں کا بڑا کردار ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: