قرآن مرکز الهنديّة برانچ کی جانب سے ایک قرآنی سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس سے وابستہ قرآن مرکز الهنديّة برانچ کی جانب سے ایک قرآنی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا (المنهج القرآنيّ في توجيه الأعراف والعادات الاجتماعيّة وتقويمها)۔

یہ سمپوزیم ڈاکٹر شیخ باسم العابدي نے پیش کیا جس میں انھوں نے معاشرے کو درپیش سماجی چیلنجز پر بات کی غلط رسم و رواج اور عادات کو روکنے کے لیے قرآن کریم کے کردار اور اسلامی اقدار پر تفصیلی بات کی

انہوں نے ان قرآنی و اسلامی اقدار کو بھی واضح کیا جو فرد اور معاشرے کی خوشیوں اور خوشحالی کی ضامن ہیں اور جن کا فروغ سماجی استحکام اور فلاح کے لئے بہت ضروری ہے۔

شیخ اباسم العابدي نے اپنے لیکچر کے دوران سماجی اقدار اور فلاحی معاشرے سے متعلق متعدد قرآنی آیات اور ان کے لیے متعین کردہ تفسیری نصوص کا حوالہ بھی دیا۔
انہوں نے ان طریقوں پر بھی روشنی ڈالی جن کے ذریعے نوجوان اپنی، اپنے خاندان اور اس طرح اپنے معاشرے کی حفاظت کرنے کےقابل ہوتا ہے۔ انھوں نے قرآنی آیات اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معاشرے میں پھیلی ہوئی ان منفی اور بیرونی چیزوں کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: