مناسک حج کی ادائیگی کے لئے حجاج کرام کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے حقیبۃ المومن ایپ میں حج ونڈو کا اضافہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منسلک حقیبۃ المومن سنٹر نے مناسک حج کی ادائیگی کے لئے حجاج کرام کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے حقیبۃ المومن ایپ میں حج ونڈو کا اضافہ کیا ہے، جن کا مقصد اس ایپ کو مزید مفید بنانا ، حقیبۃ المومن ایپلی کیشن میں شامل خدمات کو بڑھانا اور اس عضیم فریضہ کی ادائیگی میں حجاج کرام کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ ک

مذکورہ مرکز کے ڈائریکٹر جناب علی الجیشی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "حج ونڈو ان بہت سے اپ ڈیٹس اور خدمات میں سے ایک ہے جو سنٹر شروع کر رہا ہے، اس ایپ میں حج ونڈو کا یہ نیا اضافہ حجاج کرام اور حجاج کرام کے ساتھ ساتھ ان کے گروپس کے رہنماوں کو مناسک حج آسانی سے انجام دینے کے قابل بنائے گا کیونکہ اس ایپ میں یہ نئی ونڈو جدید ترین ٹیکنالوجی کے مطابقشامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ ونڈو، باقی ونڈوز کی طرح، استعمال میں آسان اور مفید و جامع معلومات پر مشتمل ہے جیسے (حج - احرام کے احکام - عمرہ تمتع کی رسومات - حج تمتع کی رسومات) اور یہ وہ سب کچھ جس کی حاجی کو دوران حج ضرورت ہوتی ہے۔

ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، اس سروس اور بیگ میں موجود باقی سروسز کو دیکھنے اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
https://alkafeel.net/Apps/Mcb/
اس ایپ کو (Google Play) سے حاصل کرنے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

https://play.google.com/store/apps/details?id=net.alkafeel.mcb

اس ایپ کو(App Store) سے حاصل کرنے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

https://itunes.apple.com/us/app/hqybt-almwmn/id935681991?mt=8
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: