قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے دینی علوم کے طلباؑء کے لیے خصوصی قرآنی کورس کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے قرآنی پروجیکٹ کورسز، جن میں اس سال (500) سے زائد طلباء نے شرکت کی تھی، سے فارغ التحصیل ہونے والے دینی علوم کے طلباؑء کے لیے خصوصی قرآنی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
قرآن مرکز نجف اشرف برانچ میں قرآنی مدرسہ یونٹ کے سربراہ شیخ مہدی البياتيّ نے کہا کہ "دینی علوم کے طلباء کے لیے قرآنی پروجیکٹ کے تحت دو مراحل میں قرآن کورسز منعقد کئے گئے تھے :
پہلا مرحلہ : قرآن پاک درست پڑھنے اور تلاوت کے قواعد سکھانے کے لیے وقف تھا۔
دوسرا مرحلہ : قرآن کے علوم کے لیے وقف تھا۔
قرآن مرکز کی جانب سے خصوصی قرآن کورس میں شرکت کے لئے ان دو مراحل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو چنا گیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ کورس دس دن تک جاری رہے گا اور ہر دن اوسطاً پانچ گھنٹے کے تعلیمی و تربیتی سیشنز پر مشتمل ہے ، جس میں طلباء کو علوم القرآن، التزام، وقف اور ابتداء، تدریس کے طریقے اورعلمی تحقیق کے بارے میں اسباق دیئے جائیں گے۔"
انھوؓں نے کہا: "طلباء کا انتخاب خصوصی معیار کے مطابق کیا گیا تھا، اور علوم القرآن کے ماہرین کی ایک کمیٹی کی نگرانی میں ایک امتحان منعقد کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے قرآنی پروجیکٹ کورسز کے تحت دینی علوم کے طلباء کے لیے اس سال متعدد قرآنی کورسز منعقد گئے تھے جن میں دینی علوم کے پانچ سو سے زیادہ طلباء کی شرکت کی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: